تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، بشریٰ انصاری غصے سے آگ بگولا ہوگئیں
    پاکستان

    شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، بشریٰ انصاری غصے سے آگ بگولا ہوگئیں

    adminadminجنوری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سابق کپتان شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر منفی تبصرے کرنے والوں اور نیوز چینلز کے سوالوں پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو پیغام پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر سے پورے ملک اور سوشل میڈیا پر آگ لگی ہوئی ہے”۔

    اُنہوں نے نیوز چینلز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد مجھے مختلف چینلز کی طرف سے فون کالز آئیں، میں نے جان بوجھ کر فون کال نہیں اُٹھائی لیکن اس کے باوجود مجھے نئے نئے نمبروں سے کالز آئیں جس پر مجھے بہت غصہ آیا”۔

    اداکارہ نے کہا کہ “نیوز چینلز مجھے کیوں کالز کررہے ہیں؟ کیا ثنا جاوید میری بچپن کی سہیلی ہے؟ کیا شعیب ملک میرا کلاس فیلو تھا؟ کیا میں ان دونوں کی فیملی کا حصہ ہوں؟ میں اور آپ کسی کی نجی زندگی میں بولنے والے کون ہوتے ہیں؟ میں آپ کے ان فضول سوالوں کے جواب کیوں دوں؟۔

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ “لوگوں میں خدا کا خوف ہی نہیں ہے، شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کرلی ہے، اچھی بات ہے، اللہ پاک دونوں کو خوش رکھے لیکن میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ ہمیں یہ حق کس نے دیا ہے کہ ہم کسی کی نجی زندگی پر سوال یا تبصرے کریں؟”

    اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ “ملک کا مہنگائی اور بےروزگاری سے بُرا حال ہے، پوری دُنیا مشکل میں ہے، پاکستان میں الیکشن نہیں ہورہے، اداکار طلعت حسین شدید بیمار ہیں، اس سب کی کسی میڈیا چینل کو پرواہ نہیں، ہمارے نیوز چینلز کو صرف یہ جاننا ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی پہلی شادیاں کیسے ختم ہوئیں، اُن کی یہ شادی کس نے اور کب کروائی وغیرہ وغیرہ”۔

    آخر میں بشریٰ انصاری نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “آپ دونوں ان لوگوں سے خود کو بچائیں جو آپ کے خلاف فضول باتیں کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کی صبح اپنی شادی کی تصدیق کی، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

    ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

    ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزارت خارجہ کی 34 نئے ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کی منظوری
    Next Article نورا فتحی ڈیپ فیک ویڈیو کی نئی شکار بن گئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2025 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.