اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ورچوئل جلسے کے موقع پر ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز ڈاؤن ہوئیں لیکن بعدازاں رات گئے عارضی تعطل کے بعد بحال ہو گئیں ۔
اسلام آباد ،لاہور اورکراچی میں 7 بجے سے پہلے ہی انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ انٹرنیٹ بھی سست روی کا شکار ہوگیا ۔
انٹرنیٹ ٹریکنگ ایجنسی نیٹ بلاکس نے پاکستان میں فیس بک، ایکس، انسٹاگرام، یوٹیوب سمیت مقبول پلیٹ فارمز کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا ورچوئل جلسہ شروع کیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ “ان نگرانوں کو شرم آنی چاہیے جو صرف پاکستانیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔”
پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کے باوجود انکا ورچوئل جلسہ شیڈول کے مطابق ہوگا جو پارٹی کے تمام سوشل میڈیا چینلز پر لائیو نشر ہوگا۔
ادھر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے اور کہیں بھی کوئی کیبل متاثر نہیں ہوئی۔
1 تبصرہ
The net services in the country were badly interpreted, due to PTI vartual meeting, restored in the late night , which me think is wrong and should not be repeated again