تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ماہرنجوم کی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئی
    فن و فنکار

    ماہرنجوم کی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئی

    adminadminجنوری 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: معروف پاکستانی نجومی سامعہ خان نے شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔

    شوبز شخصیات کے مستقبل سے متعلق پیشگوئیاں کرنے والی معروف ماہر نجوم سامعہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اْنہوں نے ہردلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی کے کیریئر اور شادی سے متعلق اہم پیش گوئی کی۔

    ماہر نجوم نے کہا کہ “میں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ ایک پروگرام کیا تھا، وہ بہت اچھی شخصیت کی مالک ہیں، مجھے وہ ذاتی طور پر بہت پسند ہیں، شوبز میں اْن جیسے لوگ بہت کم ہیں”۔
    سامعہ خان نے یمنیٰ زیدی کے کیریئر کے حوالے سے کہا کہ “یمنیٰ زیدی خوش قسمت ہیں، اْن کا شوبز میں کیریئر کافی کامیاب رہا ہے اور وہ مستقبل میں بھی بڑی بڑی کامیابیاں اپنے نام کرنے والی ہیں جبکہ وہ اس انڈسٹری میں طویل عرصہ گْزاریں گی”۔

    اْنہوں نے یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ “یمنیٰ زیدی رواں سال کسی کی محبت میں گرفتار ہوجائیں گی لیکن اْن کی شادی 2025 میں ہوگی”۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے اپنی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی تھی جہاں اْنہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اچھے دل کا انسان ہو، ذہین ہو، محبت کرنے والا ہو لیکن اْن سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔

    واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ رواں ماہ 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی، اس فلم میں یمنی زیدی ’نایاب‘ نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر ا?ئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے، اْس لڑکی کو اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

    فلم میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، محمد فواد خان، فریال محمود سمیت دیگر اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، عمیر ناصر علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’نایاب‘ کو رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاظہار رائے پہچانا جاتا تو ملک دولخت نہ ہوتا، نہ لیڈر پھانسی لگتے،جسٹس اطہر من اللہ
    Next Article سپریم کورٹ نے ملک میں ممنوعہ بور لائسنسز کے اجراء کا نوٹس لے لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.