ملتان: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گیلانی ہاؤس ملتان میں ملاقات کی۔
ترجمان گیلانی ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پائیدار تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم، اقتصادی تعلقات سمیت 2024ء کے جنرل الیکشن میں جنوبی پنجاب کے سیاسی منظر نامے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی استحکام کے باعث ہی معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔