تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قومی سلامتی کمیٹی کا عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کا عزم،کابینہ کی ایران سے تعلقات بحالی کی
    پاکستان

    قومی سلامتی کمیٹی کا عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کا عزم،کابینہ کی ایران سے تعلقات بحالی کی

    adminadminجنوری 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات مقررہ وقت پر پُرامن ماحول میں کروانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی حمایت بھی کردی۔

    پاک ایران کشیدگی اور ملکی صورت حال کے پیش نظر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام سروس چیفس اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ایران کے ساتھ تعلقات اور حالیہ کشیدگی پر غور کے ساتھ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے التوا کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی جبکہ فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر پُرامن ماحول میں کروائے جائیں گے۔

    علاوہ ازیں نگران وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی اور ایران کے حوالے سے حکومتی فیصلوں کی توثیق کردی۔

    وفاقی کابینہ نے بھی اتفاق کیا کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایران سے بہتر تعلقات رکھنے کا فیصلہ درست ہے مگر ملک کی سلامتی کے آگے کچھ نہیں ہے۔

    کابینہ اجلاس میں شریک اراکین نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خارجہ کی جانب سے ایران سے سفیر واپس بلانا ٹھیک فیصلہ تھا۔

    کابینہ نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایران سے تعلقات بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت بھی کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش،بھارتی شہری کی امریکی حوالگی ممکن ہے، چیک عدالت
    Next Article اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا کی فلسطینی ریاست کی پیشکش کو رد کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.