تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی،دفتر خارجہ
    پاکستان

    پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی،دفتر خارجہ

    adminadminجنوری 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سا لمیت کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے جو سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔

    ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پردفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتا ہے،پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق جبکہ تین بچیاں زخمی ہو ئیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ یہ غیر قانونی عمل پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز کے موجود ہونے کے باوجود ہوا۔ پاکستان کی جانب سے پہلے ہی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ میں متعلقہ سینئر عہدیدار کے پاس شدید احتجاج درج کرایا جا چکا ہے، مزید برآں، ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں بلایا گیا ہے تاکہ وہ پاکستان کی خودمختاری کی اس صریح خلاف ورزی کی شدید مذمت کریں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہمیشہ سے کہتا آرہا ہے کہ دہشتگردی خطے کے تمام ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے جس کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس طرح کی یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔ یکطرفہ کارروائیاں دو طرفہ اعتماد کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

    دفتر خارجہ کاکہناہے کہ اس واقعہ کا جواز پیدا کرنے کیلئیے جیش العدل کی جانب سے فیک پریس ریلیز بھی جاری کاروائی کروائی گئی۔اِس بات میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں کہ اِس واقعہ کی ساری ذمہ داری ایران گورنمنٹ، آئی آر جی سی اور ایران انٹیلیجینس پر عائد ہوتی ہے۔ افسوس ناک طور پر اس المناک واقعے کی مذمت کی بجائے ایک مخصوص سیاسی جماعت اپنے مذموم عزائم کی خاطر اس واقعے کو بنیاد بنا کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش میں ہمیشہ کی طرح مصروف ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کے اس فضائی حملے کی خلاف ورزی کے بعد مخصوص سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس سے انڈین اکاوٴنٹس کے ساتھ مل کر من گھڑت پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کی خاطر یکجان ہو کر انتشار کی سیاست کے بجائے پاکستان کی سا لمیت اور خودمختاری کو ترجیح دی جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleالیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں،الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے،نگران وزیراعظم
    Next Article قاتل ممالک کی فہرست میں ہندوستان بھی شامل ہوگیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.