تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عمرحمید کا استعفیٰ منظور، سید آصف حسین سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر
    سیاست

    عمرحمید کا استعفیٰ منظور، سید آصف حسین سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر

    adminadminجنوری 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری عمر حمید کا استعفی منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر سید آصف حسین کو ان کی جگہ نیا سیکریٹری تعینات کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے عمر حمید کے استعفیٰ منظور کیے جانے اور کمیشن کے نئے سیکریٹری کی تعیناتی کا الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے سیکریٹری عمر حمیدخان نے صحت کی خرابی کے باعث استعفیٰ دیا تھا، جس سے چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق منظور کرلیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

    عمر حمید کو 9 جولائی 2021 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیکریٹری تعینات کردیا گیا تھا اور وہ 16جنوری 2024 کو استعفے تک عہدے پر براجمان رہے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری دوسرے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 6(2) کے ساتھ الیکشن کمیشن رولز 1989 کے 8، 9 اور 10 کے تحت ڈاکٹر سید آصف حسین کو نیا سیکریٹری تعینات کردیا ہے، جو 22 گریڈ کے ریٹائرڈ افسر اور اس وقت الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکریٹریٹ میں اسپیشل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اس تعیناتی کا اطلاق عوامی مفاد میں ایک سال کے معاہدے کی بنیاد پر فوری طور پر ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی خبریں آئی تھیں، جس پر ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی تھی کہ کمیشن کے سیکریٹری عمر حمید کورونا کے باعث رخصت پر ہیں۔

    عمر حمید کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی اور اس وقت میڈیکل ریسٹ پر ہیں، جیسے ہی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد اپنے فرائض انجام دیں گے۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور الیکشن کمیشن کے کسی کام میں رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے، تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کام کر رہے ہیں اور سیکریٹری کی غیرموجودگی میں دونوں اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کام احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعالمی اقتصادی فورم ، نگران وزیر اعظم کی جان کیری سے ملاقات،موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر گفتگو
    Next Article ڈاکٹر یاسمین راشد، زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.