تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بلا ہم نے نہیں چھینا یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے،رکن ا لیکشن کمیشن
    سیاست

    بلا ہم نے نہیں چھینا یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے،رکن ا لیکشن کمیشن

    adminadminجنوری 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن رکن نے کہا ہے کہ بلا ہم نے نہیں چھینا یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، اس توہین کیس کو بھی دو سال ہوگئے جیل میں جو کچھ ہوا اس پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔

    الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کمیشن پیش ہوئے۔

    وکیل شعیب شاہین نے پچھلی سماعت میں اپنی عدم موجودگی کے باوجود عمران خان اور فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقے میں سیاسی مہم چلا رہا تھا، پھر بھی کارروائی آگے چلائی گئی، یہ کوئی اچھی روایت نہیں قائم ہو رہی، ہم سے بلے کا انتخابی نشان بھی چھینا گیا، ہمارے خلاف الیکشن کے دنوں میں توہین کمیشن کے کیسز شروع کردیے گئے۔

    بلوچستان اور سندھ سے الیکشن کمیشن ارکان نے کہا کہ بلا ہم نے نہیں چھینا یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، اس توہین کیس کو بھی دو سال ہوگئے، یہ ابھی کے نہیں ہیں، 2018 میں بھی یہ ہوا تھا، برا بھلا کہنے کا کوئی معیار ہوتا ہے۔

    ممبر سندھ نے عمران خان کے بیان کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں جو کچھ ہوا اس پر ہم کچھ نہیں بولے ، ایسا ہم نے کبھی نہیں دیکھا ، پھر بھی ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

    وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیے کہ اب 8 فروری تک یہ معاملہ حل ہونا ضروری نہیں ہے، مجھے بعد کی تاریخ دیں، آپ کے کندھوں پر اس معاملے سے بھی بھاری ذمہ داری ہے۔

    بعدازاں کمیشن نے وکیل شعیب شاہین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleالیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی لگا دی
    Next Article بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر وکیل صفائی کو 30 جنوری کو دلائل دینے کی ہدایت
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.