تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » لیول پلیئنگ فیلڈ کیس، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی
    سیاست

    لیول پلیئنگ فیلڈ کیس، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی

    adminadminجنوری 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کیس کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا جمہوریت اور عوام کی بقاء کیلئے عوام کی عدالت جانا چاہتے ہیں،آپ کی بہت مہربانی بہت شکریہ،مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لی جائے۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے کہا آپ کے 13 جنوری کے فیصلے کے بعد ملک بھر ہماری 230 سے زائد نشستیں چھن گئی،ہم آپ کی عدالت میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے آئے تھے،آپ نے 13 جنوری کی رات 11:30 پر ایسا فیصلہ سنایا جس سے تحریک انصاف کا شیرازا بکھر گیا،ہم اب کیا توقع کریں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی،ہم 25 کروڑ عوام کی عدالت میں جانا چاہتے ہیں،آپ کی بہت مہربانی, بہت شکریہ،آپکے فیصلے سے ہماری 230 نشستیں چھین لی گئیں،کسی کو ڈونگا، کسی کو گلاس دے دیا گیا۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمارا فیصلہ ماننا ہے مانیں نہیں ماننا تو آپکی مرضی،آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟. لطیف کھوسہ نے کہا مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لی جائے،ہم نے جس جماعت سے اتحاد کیا اس کے سربراہ کو اٹھا لیا گیا اور پریس کانفرنس کروائی گئی،اتحاد کرنے پر بھی اب ہم پر مقدمات بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،آپ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے لوگ آزاد انتخابات کریں گے،عدالت کے فیصلے سے جمہوریت تباہ ہو جائے گی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ بار بار کہا تھا کہ دکھا دیں انٹرا پارٹی انتخابات کا ہونا دکھا دیں،آپ کو فیصلہ پسند نہیں تو کچھ نہیں کر سکتے،لیول پلیئنگ فیلڈ پر ہم نے حکم جاری کیا تھا،عدالت حکم دے سکتی ہے حکومت نہیں بن سکتی،بیرسٹر گوہر کے معاملے پر پولیس اہلکار معطل ہوگئے،بیرسٹر گوہر کا کوئی ایسا رہ گیا ہے تو عدالت آ کر بتائیں،ہمارا کام انتخابات قانون کے مطابق کروانا ہے،الیکشن کا معاملہ ہم نے اٹھایا، پی ٹی آئی کی درخواست پر بارہ دن میں تاریخ مقرر کی،الیکشن کمیشن کہتا رہا پارٹی انتخابات کرائیں لیکن نہیں کرائے گئے،کسی اور سیاسی جماعت پر اعتراض ہے تو درخواست لے آئیں۔

    بعدازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو جیل سے الیکشن لڑیں گے، شیخ رشید
    Next Article الیکشن کمیشن کی سینیٹ کی قرارداد پر الیکشن ملتوی کرنے سے معذرت
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.