تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان، افغانستان ایک دوسرے کے خلاف نہیں، پرانی ناراضگیاں ختم کرکے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے،فضل الرحمان
    سیاست

    پاکستان، افغانستان ایک دوسرے کے خلاف نہیں، پرانی ناراضگیاں ختم کرکے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے،فضل الرحمان

    adminadminجنوری 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے خلاف نہیں ہیں۔پرانی ناراضگیاں ختم کرکے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، میرے دورے کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

    دورہ افغانستان کے دوران افغان سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس تاثر کو سختی سے رد کرتا ہوں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دورے کی دعوت پر امارت اسلامی حکومت کا مشکور ہوں، یہاں آمد کا مقصد مسائل باہمی افہام و تفہیم سے حل کیے جانا ہے۔

    جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ الحمد للّٰہ دورے کے مقاصد میں کامیابی ہوئی ہے، ملا ہیبت اللّٰہ کے ساتھ ملاقات میں بڑی مثبت ہوئی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے دورے کا مقصد یہی ہے کہ دونوں ممالک مل کر چلیں، اس دورے کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان راہ ہموار ہوگئی ہے۔

    سربراہ جمعیت علماء اسلام نے یہ بھی کہا کہ امارت اسلامی کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کچھ کشیدگی ہوئی تھی، میرے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے، دونوں ممالک کی بنیادی ضرورت تجارت ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کچھ ممالک دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دورے کے دوران امارت اسلامی کے تمام ذمے داران سے ملاقاتیں ہوئیں، پاکستانی قوم کی جانب سے محبت کا پیغام لے کر افغانستان آیا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرانی ناراضگیاں ختم کرکے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، میرے دورے کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

    جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کو جس طریقے سے نکالا گیا، مہاجرین کو اس پر کچھ تحفظات تھے، میں نے اور میری جماعت نے افغان مہاجرین کو پاکستانی قوم کا مہمان قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے مہمان ہیں اور ہم ان کی قدر اور عزت کریں گے، ٹی ٹی پی کا مسئلہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک ٹی ٹی پی کے معاملے پر بڑے سنجیدہ ہیں، خواہش ہے سفارتی سطح پر تمام اسلامی ممالک امارت اسلامی کی حمایت کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے داخلی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کریں گے، اپنا نقصان برداشت کرسکتا ہوں ہو مگر ہمسائے دوست کا کبھی نہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleیوٹیوب کا ہنگامی طبی امداد کے مواد کی تلاش سے متعلق اہم اقدام
    Next Article تحریک انصاف اور پی ٹی آئی نظریاتی کے مابین طے پایا معاہدہ منظرعام پر آ گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.