تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر گوہر کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا
    پاکستان

    پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر گوہر کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا

    adminadminجنوری 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

    سپریم کورٹ میں بلّے کے نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر جاری سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ابھی مجھے خبر ملی ہے فیملی پر حملہ ہوا ہے، مجھے ابھی خبر ملی ہے کہ میرے خاندان پر حملہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گھر سے خبر آئی ہے، چار ڈالے آئے تھے، بیٹے اور بھتیجے کو مارا پیٹا گیا ہے، میرے گھر سے کمپیوٹر اور کاغذات اٹھا لیے گئے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی ہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب، اگر ایسا ہوا ہے تو ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں دیکھ لیتا ہوں اور وہ کمرہ عدالت سے چلے گئے۔بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ میں واپس آئے تو چیف جسٹس نے سوال کیا کہ گوہر صاحب کیا پوزیشن ہے؟ ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حالات بہت سنگین ہیں۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی معاملے کو طے کریں۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چار ڈالوں میں لوگ میرے گھر آئے، کسی پر اعتماد نہیں ہے عدالت کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا ہوا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سے بات ہوئی ہے، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی معلوم کر رہے ہیں کہ کیا ہوا ہے۔

    چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ پہلے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بتائیں، اگر بات نہ سنی جائے تو عدالت کو آگاہ کریں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب تو حد سے بھی تجاوز ہو گیا ہے۔

    چیف جسٹس نھے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایس ایچ او تو نہیں ہیں، اگر ہم اس معاملے کو حل نہ کر سکیں تو آپ ہمیں کہیے گا، ہم چاہتے ہیں اس معاملے کو فکس کیا جائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسا ہی ہو گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر میں اس عدالت کو نہیں بتاوٴں گا تو پھر کس کو بتاوٴں، مجھے ان پر اعتماد نہیں ہے۔

    دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس پہنچی ہے، پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی، پہنچنے پر معلوم ہوا کہ وہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے اور پولیس واپس آگئی، نہ ہی کسی پر تشدد کیا گیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات اٹھائی گئیں، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر خان کے ملازم نے کہا کہ پولیس کے 3 ڈالے آئے، 18 سے 20 اہلکار تھے، گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، تلاشی کے دوران بیرسٹر گوہر کے بیٹے اور بھتیجے کو ہتھکڑیاں لگا کر رکھا گیا، سامان توڑا گیا اور کچھ کاغذات پولیس اہلکار لے کر روانہ ہو گئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک،تصاویر وائرل
    Next Article جدید سہولیات سے مزین اڑنے والی گاڑی کی رونمائی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.