لاہور: قائد مسلم لیگ ن وسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل خارج کی، نوازشریف تاحیات نااہل ہیں، الیکشن نہیں لڑ سکتے۔
درخواست گزار نے موٴقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ نوازشریف کے کاغذات منظور کرنے کے بعد آیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نوازشریف کیس پر نہیں ہوتا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ لیگی قائد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے۔