آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی جبکہ کیویز کی کمان کین ولیم سن کے ہاتھوں میں ہے۔نیوزی لینڈکی ٹیم نے چھ اوورز میں دووکٹوں کے نقصان پر 56رنز بنائے ہیں ۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پچ باوٴلنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے پہلے باوٴلنگ کو ترجیح دی، کوشش ہوگی نیوزی لینڈ کو کم سے کم رنز تک محدود کر سکیں۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ بدقسمتی سے مچل سینٹنر ٹیم میں شامل نہیں ہیں، پاکستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
قومی سکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، حارث روٴف اور عامر جمال شامل ہیں۔ علاوہ ازیںآ ج کے میچ میں اسامہ میر اور نوجوان فاسٹ باوٴلر عباس آفریدی کا ڈیبیو ہوا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپمین، ایڈم ملن، ایش سودھی، میٹ ہنری، ٹیم ساوٴتھی، بین سیرس شامل ہی