تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک،بھارت ٹاکرا 9جون کو ہوگا
    کھیل

    ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک،بھارت ٹاکرا 9جون کو ہوگا

    adminadminجنوری 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔

    آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی20ورلڈ کپ 2024 کا پہلا میچ یکم جون جبکہ فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا۔

    ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کردیا گیا ہے، گروپ اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے علاوہ میزبان امریکا، کینیڈا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    گروپ بی میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ اور عمان شامل ہیں، گروپ سی میں میزبان ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، یوگنڈا اور پاپوا نیو گینی اور گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    ورلڈ کپ کا پہلا میچ یکم جون 2024 کو ڈیلاس میں امریکا اور پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا، دوسرا میچ 2 جون کو نمیبیا اور عمان کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

    ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ 20 ٹیمیں شامل کی گئی ہیں اور ان میں سے 10 ٹیمیں امریکا میں پہلا میچ کھیلیں گی، لاؤڈیرہل، ڈیلاس اور نیویارک میں 16مقابلے ہوں گے، ویسٹ انڈیز میں مجموعی طور پر 41 میچز کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے نیو یارک کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں 9 جون کو دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہوگا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکا سے شیڈول ہے، قومی ٹیم تیسرا میچ 11 جون کو کینیڈا سے نیویارک میں کھیلے گی اور چوتھا میچ فلوریڈا میں 16 جون کو آئرلینڈ کے ساتھ ہوگا۔

    ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹکٹس کی فروخت چند دن میں شروع ہوگی اور آئی سی سی کو پاکستان-بھارت میچ سے ریکارڈ آمدن متوقع ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2دہشتگردہلاک
    Next Article نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ کاایوان میں رقص
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.