تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فیس بک کی جانب سے لنک ہسٹری کی نئی سیٹنگ متعارف
    امریکہ

    فیس بک کی جانب سے لنک ہسٹری کی نئی سیٹنگ متعارف

    adminadminجنوری 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کیلیفورنیا: فیس بک نے ’لنک ہسٹری‘ کی نئی سیٹنگ متعارف کرائی ہے جو فیس بک موبائل ایپ میں کلک کئے جانے والے تمام لنکس کا مخصوص ریکارڈ ترتیب دے گی۔

    قانون سازوں کی جانب سے ٹیکنالوجی ضوابط متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل اور گوگل کی طرح میٹا بھی پرائیویسی کو مضبوط کرتے ہوئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے نئی راہیں تلاش کر رہا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے صارفین کو اس سیٹنگ کو آن کرنے سے گریز کرنے کی سہولت دی گئی ہے، البتہ کمپنی صارفین پر اس کو اپنائے جانے کے حوالے سے زور دے رہی ہے کیوں کہ اس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا اشتہارات کیلئے استعمال ہوگا۔

    اس ضمن میں کمپنی نے صارفین کیلئے لنک ہسٹری کا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے براؤزنگ کی معلومات ایک جگہ پر محفوظ کی جاسکے گی، نئی سیٹنگ کے بعد صارفین سے کوئی لنک گم نہیں ہوگا۔

    ایپ میں دیئے جانے والے ایک پوپ-اپ میں کمپنی صارفین کو نئے ٹریکنگ طریقہ کار پر آمادگی کیلئے ابھار رہی ہے۔

    کمپنی کے مطابق جب صارفین لنک ہسٹری کو استعمال کریں گے تو کمپنی اشتہارات کی سروس کو بہتر کرنے کیلئے صارف کی معلومات کو استعمال کر سکے گی۔

    پوپ-اپ میں دیا گیا ٹوگل ایپ کی جانب سے آن ہے تاکہ لوگ لنک ہسٹری کو آسانی سے قبول کرتے رہیں۔

    فیس بک کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اگر صارف ٹوگل کو آف کر دے تو بنائی گئی لنک ہسٹر 90 دن کے اندر ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔

    فیس بک کے ہیلپ پیچ کے مطابق یہ فیچر فی الحال ہر جگہ دستیاب نہیں ہے، اس کو وقت کے ساتھ دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمائیکر و سافٹ ونڈوز "کی بورڈ” میں نیا بٹن لے آیا
    Next Article اسرائیلی فورسز کا نقل مکانی کرنے والے فلسطینی شہریوں پر حملہ،سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.