تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سینئر امریکی افسرغزہ میں اسرائیلی مظالم پر جوبائیڈن کی خاموشی پر احتجاجاً مستعفی
    امریکہ

    سینئر امریکی افسرغزہ میں اسرائیلی مظالم پر جوبائیڈن کی خاموشی پر احتجاجاً مستعفی

    adminadminجنوری 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی محکمہ تعلیم کے سینئر افسر طارق حبش نے فلسطینیوں پر غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر صدر جوبائیڈن کی خاموشی پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم کے دفتر برائے منصوبہ بندی، تشخیص اور پالیسی کے معاون خصوصی طارق حبش نے سیکرٹری تعلیم میگوئل کارڈونا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

    استعفے میں مستعفی افسر نے لکھا تھا کہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی زندگیوں پر ہونے والے مظالم پر امریکی صدر اور انتظامیہ کی آنکھیں بند ہونے پر مزید خاموش نہیں رہ سکتا اور نہ اس عمل کا ساتھ دے سکتا ہوں۔

    طارق حبش نے مزید لکھا کہ انسانی حقوق کے سرکردہ ماہرین بھی اسرائیلی حکومت کی کارروائیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی مہم قرار دے رہے ہیں لیکن امریکی حکومت چپ سادھے ہوئے ہیں۔

    طارق حبش ایک فلسطینی نژاد امریکی ہیں جو طلباء کے لیے تعلیمی قرض اور اسکالر شپ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور انھی صلاحیتوں کی بنیاد پر امریکی صدر جوبائیڈن نے طارق حبش کو محکمہ تعلیم میں معاون مقرر کیا تھا۔

    غزہ پر امریکا کی پالیسی پر یہ پہلا استعفی نہیں۔ قبل ازیں اکتوبر میں وزارت خارجہ کے ایک سابق اہلکار جوش پال نے بھی احتجاجاً استعفیٰ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ صدر جوبائیڈن اسرائیل کی اندھی حمایت کر رہے ہیں۔

    اسی طرح اسرائیل نواز پالیسی پر وزارت خارجہ میں شدید اختلافات کا انکشاف ہوا تھا اور نومبر میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک خط میں اس اختلاف کی موجودگی کو تسلیم بھی کیا تھا۔

    دوسری جانب امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کے ہزار سے زائد اہلکاروں نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے جس میں بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔

    ادھر جوبائیڈن کے صدارتی انتخابی مہم کے عملے کے 17 ارکان نے ایک گمنام خط میں متنبہ کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن اس معاملے (غزہ پالیسی) کی وجہ سے ووٹرز کی حمایت کھو سکتے ہیں۔

    انتباہی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے نے ایسے کئی ووٹرز کو بڑی تعداد میں ساتھ چھوڑتے ہوئے دیکھا اور جو دہائیوں سے جوبائیڈن کی جماعت کو ووٹ دیتے آئے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جنوبی افریقا کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ اسرائیل کے خلاف دائر کرنے پر کہا تھا کہ امریکا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق واقعات نہیں دیکھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleزرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب ڈالر سے متجاوز
    Next Article کراچی تین ہٹی میں 60 جھگیاں آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گئیں،سامان جل کر خاکستر
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.