تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » محمد یوسف کا قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے سابق کرکٹرز کو اہم مشورہ
    کھیل

    محمد یوسف کا قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے سابق کرکٹرز کو اہم مشورہ

    adminadminجنوری 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: سابق کپتان اور قومی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے سابق کرکٹرز کو اہم مشورہ دے دیا۔

    لاہور میں قومی انڈر 19 ٹیم کی ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں پر پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے جونیئر ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے پر کھل کر بات کی۔

    انہوں نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ وابستہ رہنے والے سابق قومی کوچز کا نام لیے بغیر کہا کہ جب تک آپ یہ ذہن میں رکھیں گے کہ میں نے اپنے وقت میں یہ پرفارمنس دی اور اسی کی نوجوان کھلاڑیوں سے بھی توقع رکھیں گے، تو دونوں چیزوں کا ایک ساتھ چلنا مشکل ہے۔

    محمد یوسف نے کہا کہ ساتھی کرکٹرزجب کوچنگ کریں تو خود کو اپنی ذات سے نکال کر لڑکوں کو سکھائیں۔ آپ کی پرفارمنسز ماضی کا حصہ بن چکیں۔ آپ نے اپنے ٹیلنٹ کے لحاظ سے کھیلا جبکہ کوچنگ اپنے سامنے موجود ٹیلنٹ کو نکھارنے اور اس کی اہلیت کے مطابق کام لینے کا نام ہے۔

    انہوں نےمزیدکہا کہ جونیئر ٹیم کی کوچنگ کا مقصد لڑکوں کو ابتدائی سطح پر بہتر اپروچ کے ساتھ بہتر کھلاڑی بنانا ہے۔ سینئر ٹیم میں جانے کے بعد آپ کسی کو سکھا کچھ نہیں سکتے صرف فائن ٹیون کرسکتے ہیں۔

    محمد یوسف نے کہا کہ اصل کوچنگ جونیئر سطح پر لڑکوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ آگے جاکر مستند کھلاڑی کے طورپر پاکستان کی خدمت کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوچنگ کی طرف آنے کے لیے یہ شق لاگو کرنی چاہے کہ وہ کم ازکم پچاس ون ڈے کھیلنے کے ساتھ اچھی ٹیسٹ کرکٹ بھَی ضرور کھیلا ہو۔ مختلف صورتحال میں جب تک آپ کو مقابلہ بازی کی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ نہیں ہوگا اس وقت کیسے اندازہ ہوگا کہ میدان میں ایک کھلاڑی پر کیا گزرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوچنگ کورسز کی اہمیت اپنی جگہ لیکن اس کے ساتھ کرکٹ کھیلنا بھی لازمی ہونا چاہیے، پاکستانی کرکٹ کے مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ جونیئر کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے دور رکھا جائے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے صرف پیسہ بنایا جاسکتا ہے کوالٹی کرکٹرز تیار نہیں ہوتے۔

    سابق کپتان کے نزدیک آسٹریلیا میں ہمیشہ فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے ہیں۔ ماضی میں بھی وہ آسانی سے نہیں جیت سکے، آسٹریلوی فٹنس میں ہم اچھے ضرور ہیں مگر فیلڈنگ اچھی ہوتو آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست دی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اس بات کی امید دلائی کہ پاکستانی ٹیم فائنل کھیلنے اور ورلڈ چیمپئن بننے کی اہلیت رکھتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشہباز شریف کے کراچی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر اعتراضات لگ گئے
    Next Article سال 2024 میں سائبر جرائم کا طوفان آنے والا ہے،ماہر ٹیکنالوجی
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.