تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ٹی آئی لیول پلینگ فیلڈ کیس، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس
    سیاست

    پی ٹی آئی لیول پلینگ فیلڈ کیس، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس

    adminadminجنوری 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لیول پلینگ فیلڈ کیس،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔

    یہ کیس ہائیکورٹ کا تھا کھوسہ صاحب، ہم نے آپ کو ایکسٹرا مائلیج دی، یہ نہ کہیں کہ دنیا آپ کے خلاف ہو گئی ہے، مثبت سوچ اختیار کریں،ایسا نا کہیں کہ بدترین الیکشن ہو رہے ہیں،اب آپ خوش ہیں، ہم صرف سوال پوچھتے ہیں ناراض نا ہوا کریں۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے یہ ریمارکس لیول پلینگ فیلڈ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران دیے. عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کا آغاز کیا تو وکیل پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا پنجاب میں پی ٹی آئی کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جا رہی، کوئی ادارہ خاموش تماشائی بن کر اپنی آئینی زمہ داریوں سے مبرا نہیں ہو سکتا۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے صرف اپنے کیس پر فوکس کریں، بتائیں آپ نے کب الیکشن کمیشن میں شکایت جمع کرائی. لطیف کھوسہ نے جواب دیا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے 24 دسمبر کو چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا اس لیے ہمیں الیکشن کمیشن میں شکایت جمع کرانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے 2013کے الیکشن میں بھی الزامات لگائے، عدالت کا تب بھی وقت ضائع کیا کوئی ٹھوس الزام نہ نکلا، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو بھی آپ نے تعینات کیا ہم نے نہیں۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہم کیسے کہہ دیں فلاں سیاسی جماعت کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کریں فلاں کے مسترد کر دیں، عدالتیں الیکشن کیلئے ہر سیاسی جماعت کے پیچھے کھڑی ہیں،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر جنھیں اعتراض ہے وہ انتخابی ٹربیونلز سے رجوع کر لیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتوہین الیکشن کمیشن کیس ، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد
    Next Article پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات مستردہونے سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.