اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے۔
سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دہشتگردی کا حملہ ہوا، ماضی میں بھی انتخابات کے دوران دہشتگردی سے بڑے نقصانات اٹھائے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے پرامن ماحول ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ترجیحات کا تعین انتخابات سے بالاتر ہوکر کرنا ہوگا، ذاتی ایجنڈے کو بالائے طاق رکھ کر قومی ایجنڈے کو اہمیت دینا ہوگی۔