تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری
    سیاست

    کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری

    adminadminجنوری 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ملک بھر میں تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، ان کے بھتیجے شیخ رشید شفیق اور سابق وزیر قانون بشارت راجہ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

    کل اپیلیں دائر کرنے کا آخری دن ہے۔ ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات مسترد کرنے کے تحریری فیصلوں میں مسلسل تاخیر سے امیدوار پریشان ہیں۔الیکشن ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف آج امیدواروں کی اپیلوں پر سماعتیں ہوئیں۔

    راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل نے این اے 89 میانوالی سے عمیر نیازی کی اپیل پر سماعت کی۔ ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کو کل مکمل ریکارڈ کیساتھ طلب کرلیا۔

    جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استفسار کیا کہ چھوٹی چھوٹی سی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کئے؟، ڈی پی او اٹک ریٹرننگ آفیسر کی عدالت پیشی یقینی بنائیں، یہاں سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں اس ملک کو ایسے ہی برباد کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں پراپرٹی کا 65 ہزار روپے ٹیکس جمع نہیں کرانے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے الیکشن کمیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

    محکمہ ایکسائز کے واجبات کی عدم ادائیگی پر این اے 55 سے پیپلز پارٹی امیدوار بابرجدون کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ٹربیونل نے اپیل سماعت کیلئے منظور کرکے الیکشن کمیشن، ا?ر او اور محکمہ ایکسائز کو نوٹس جاری کردیا۔

    لاہور میں بھی آر اوز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیٹ ٹریبونل میں 20 سے زائد اپیلیں دائر ہوئیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاگر 2002 میں قائداعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل ہوتے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
    Next Article لاپتہ افراد و جبری گمشدگیوں کاکیس،سیاسی مقاصد کے لیے عدالت کو استعمال نہیں ہونے دیں گے،چیف جسٹس
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.