تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قرض لینا منفی عمل نہیں ہے، امریکا بھی قرض لیتا ہے۔
    پاکستان

    قرض لینا منفی عمل نہیں ہے، امریکا بھی قرض لیتا ہے۔

    adminadminجنوری 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قسط جلد ملنے کی امید ہے، قرض لینا منفی عمل نہیں ہے، امریکا بھی قرض لیتا ہے۔ احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن احتجاج قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے۔

    بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایف بی آر نے ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا ہے، آئی ایم ایف کے قرض سے تب جان چھوٹے گی جب زیادہ ٹیکس اکٹھا کریں گے، آئی ایم ایف سے قسط جلد ملنے کی امید ہے، قرض لینا منفی عمل نہیں ہے، امریکا بھی قرض لیتا ہے۔

    نگران وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کسی کو دو ڈنڈے پڑتے ہیں تو سارے لب کشائی کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مارے جانے والوں کے لیے کوئی نہیں بولتا، آزادی اظہار پر پابندی نہیں لگا سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پر فائرنگ الارمنگ ہے، کوئی شک نہیں دہشت گردی کا چیلنج موجود ہے، ہماری کوشش ہے الیکشن کو یقینی بنائیں گے، امید کرتے ہیں ہم الیکشن والے دن سکیورٹی دینے میں کامیاب ہوں گے۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا ہر قسم کا بیانیہ ہوتا ہے، الیکشن کمپین شروع ہوگئی ہے، میری 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کی مکمل تیاری ہے، صحافی جعلی اور جھوٹی ہمدردی کے بجائے حقائق رپورٹ کریں۔

    نگران وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر کا پوری قوت سے جواب دیا جا رہا ہے، ٹوئٹر پر جو جنگ لڑ رہے ہیں منصب سے ہٹوں گا تو کھل کر بات کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ 90 ہزار لوگ قتل ہو گئے ہیں اور 9 لوگوں کو سزا نہیں ہوئی، مسلح تنظیمیں پاکستان توڑنے کے لیے سازشیں کر رہی ہیں، مسلح تنظیمیں 3 سے 5 ہزار لوگوں کو قتل کر چکی ہیں، جو لوگ ان کے حمایتی بن رہے ہیں اور آرٹیکل لکھ رہے ہیں، ہمیں بھی معلوم ہے کہ جو ہیرو بن رہے ہیں وہ واضح طور پر ان کے ساتھ ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قانون اس لیے نہیں ہوتا کہ دہشت گردوں کو چھوڑ دیا جائے، قانون کا مقصد دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا نام ہے، مجھے طعنے نہ دیں کہ آپ کو بلوچ یاد رکھیں گے، میں تو ویسے ہی جانے والا ہوں، جانے کے بعد کھل کر بات کروں گا۔

    نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بلوچ مظاہرین کے احتجاج کو تسلیم کرتے ہیں، قانون کے دائرےمیں رہ کر احتجاج سب کا حق ہے۔

    اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کا دورہ کیا، دورے میں وزیراعظم کو بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے مختلف امور اور اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے صوبے میں کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب کے زیر قیادت بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کے باقی شہروں میں لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کی طرز پر ادارے تعمیر کرنا ملکی معیشت کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleالیکشن کمیشن کی جانب سے 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری
    Next Article مولانا فضل الرحمان کا الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.