لاہور:لاہور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ء صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے صنم جاوید کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔
پولیس نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید سے تفتیش کرنی ہے۔ صنم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یادرہے کہ تھانہ ماڈل ٹاوٴن پولیس نے صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
دوسری جانب کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم جاوید نے کہا ہے کہ جس حلقے سے مریم نواز الیکشن لڑے گی اسی حلقے سے میں سامنے آوٴں گی۔
صنم جاوید نے مزید کہا ہے کہ مجھے نہیں سمجھ آ رہا کہ ان کو ڈر کس چیز کا ہے، کاغذات بھی مسترد کرانے ہیں اور ضمانتیں بھی کینسل کرانی ہیں پھر کس چیز کا ڈر ہے۔
Previous Articleفیض آباد دھرنا کیس، انکوائری کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کر لیا