تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امیتابھ بچن نے نم آنکھوں کے ساتھ”کون بنے گا کروڑپتی” کو الوداع کہہ دیا
    فن و فنکار

    امیتابھ بچن نے نم آنکھوں کے ساتھ”کون بنے گا کروڑپتی” کو الوداع کہہ دیا

    adminadminدسمبر 31, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور بِگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن نے بھارت کے مقبول ترین شو “کون بنے گا کروڑ پتی” کو جذباتی انداز میں الوداع کہہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    امیتابھ بچن کے مقبول ترین گیم شو “کون بنے گا کروڑ پتی” کے 15ویں سیزن کی آخری قسط کا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں امیتابھ بچن اپنے شو کے سامعین اور چاہنے والوں کو پُرنم آنکھوں کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں۔

    لیجنڈری اداکار اور شو کے میزبان نے کہا کہ “اب ہم جارہے ہیں اور کل سے یہ اسٹیج نہیں سجے گا، اپنوں سے یہ کہہ پانا کہ اب کل سے ہم یہاں نہیں آئیں گے نہ ہی کہنے کی ہمت ہوپاتی ہے اور نہ ہی من ہوتا ہے”۔

    شو کے پرومو کے آخر میں امیتابھ بچن ہاتھ جوڑتے ہوئے آبدیدہ نظر آئے جبکہ شو کے سامعین بھی اداکار کے الوداعی پیغام پر اُداس تھے۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ “کون بنے گا کروڑ پتی” کے اگلے سال آنے والے 16ویں سیزن کی میزبانی امیتابھ بچن ہی کریں گے یا پھر کوئی اور سیلیبریٹی۔

    یاد رہے کہ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ بھارتی ٹیلی ویژن کا مقبول ترین گیم شو ہے جو گزشتہ 23 برس سے ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

    اس گیم شو کی میزبانی ابتدا ہی سے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کرتے آرہے ہیں سوائے 2007 میں آن ایئر ہونے والے تیسرے سیزن کے جس کی میزبانی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمیری واضع کامیابی دیکھ کر مجھے نااہل قرار دیا گیا، اپنا حق نہیں چھوڑوں گا، شیخ رشید
    Next Article عاطف اسلم اور صبور علی کے رومانوی گانے کی چرچے
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.