تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آسٹریلوی کوچ میلبرن ٹیسٹ میں محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر سامنے آ گئے
    کھیل

    آسٹریلوی کوچ میلبرن ٹیسٹ میں محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر سامنے آ گئے

    adminadminدسمبر 31, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    میلبرن:آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے میلبرن ٹیسٹ میں محمد رضوان کے آؤٹ پر خاموشی توڑ دی۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے میلبرن ٹیسٹ کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹر یقینی طور آؤٹ تھے۔

    انہوں نے قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹرز سمیت امپائرز کو یقین ہے کہ رضوان “یقینی طور پر آؤٹ” تھے۔

    آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو ہمیشہ مخصوص اوقات میں چیلنج کیا جاتا ہے لیکن ہمیں اپنے آپ سے ایک سوال پوچھنا ہوگا کہ کیا ہم اس میں مزید بہتری لاسکتے ہیں؟۔

    قبل ازیں میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی امپائرنگ کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ اگر ہم پورے کھیل کا تجزیہ کریں تو امپائرز کے بہت ہی متضاد فیصلے تھے، میرے خیال میں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک امپائر کال کا فیصلہ دوسری ٹیم کیلئے شکست کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میچ کے اختتام پر رضوان سے پوچھا کہ کیا گیند گلفوز پر لگی تھی جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ گیند میرے دستانوں کے اسٹریپ نہیں لگی تھی بلکہ کہنی اور ہتھیلی کے بیچ لگی تھی۔

    ادھر بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بورڈ ذرائع نے محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بات چیت کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کو آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے ساتھ اس نکتے کو اٹھانے پر غور کررہا ہے۔

    یاد رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے متنازع آؤٹ نے تھرڈ امپائر کا کردار انسان سے منتقل کرکے آرٹیفشل انٹیلی جنس کے سپرد کیے جانے کا امکان بڑھا دیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبرطانیہ کی جانب سے متعدد مسلم ممالک کیلئے ویزا فری انٹری سے متعلق بڑا اعلان
    Next Article تھرڈ امپائر کا کردار انسان سے آرٹیفشل انٹیلی جنس کو منتقل کرنے کا امکان
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.