تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ن لیگ ماضی میں اداروں پر چڑھائی کرتی رہی ہے،تحریک انصاف
    سیاست

    ن لیگ ماضی میں اداروں پر چڑھائی کرتی رہی ہے،تحریک انصاف

    adminadminدسمبر 29, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی کے وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ن لیگ ماضی میں اداروں پر چڑھائی کرتی رہی ہے ہم سیاسی رہنماؤں کے عدالتوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    لطیف کھوسہ سمیت دیگر پی ٹی آئی وکلاء ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کبھی ن لیگ سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوتی ہے اور کل سے یہ لوگ پشاور ہائی کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے عدالتوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو اپنی کٹھ پتلی بنایا ہوا ہے، ن لیگ ماضی میں اداروں پر چڑھائی کرتی رہی ہے، بلا 70 فیصد عوام کی امیدوں کا نشان ہے، مخالفین کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس بلے کا نشان نہ رہے۔

    گوہر علی خان نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں پٹیشنز فائل کر چکے ہیں کہ کیسے ہمارے امیدواروں سے کاغذات چھینے گئے، ان کے تجویز و تائید کنندگان کو اٹھایا گیا اور جن کی سکروٹنی ہو گئی ہے ان پر آرڈر نہیں ہوا، ہم عدلیہ سے بھی کہہ رہے ہیں کہ اس پر جلد از جلد نوٹس لیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش دراصل جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 175 سیاسی جماعتوں میں کسی نے اس طرح شفاف انتخابات نہیں کروائے جس طرح تحریک انصاف نے کروائے، آج تحریک انصاف کا ایک عام ورکر چیئرمین کی حیثیت سے آپ کے سامنے بیٹھا ہے، ہمارا اصل لیڈر کل بھی بانی پی ٹی آئی تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

    رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک طرف بانی پی ٹی آئی کو بائیو میٹرک کیلئے بلا کر ہائیکورٹ کے کمرے میں تشدد کرکے گرفتار کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف نااہل شخص کیلئے بائیو میٹرک مشین ایئرپورٹ پر پہنچائی جاتی ہے۔

    لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا، اسے چوتھی بار وزیراعظم بنانے کیلئے لایا گیا، بادشاہ سلامت کے کاغذات بھی منظور ہو گئے، ہمارے کسی امیدوار کے کاغذات منظور نہیں ہوئے، دنیا سب دیکھ رہی ہے، تاریخ میں لکھا جائے گا۔ یہ تاریخ کی بدترین دھاندلی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleالیکشن کمیشن کی جانب سے ایک بار پھر انتخابی شیڈول میں تبدیلی
    Next Article عثمان ڈار مر جاتا لیکن جھوٹ نہ بولتا، جس دن وہ گھر آیا وہ زندہ لاش تھا،ریحانہ ڈار
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.