تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نہیں چاہتے پھر کوئی کھلاڑی آئے اور کسی بزدار کو پنجاب پر مسلط کردے،بلاول بھٹو
    سیاست

    نہیں چاہتے پھر کوئی کھلاڑی آئے اور کسی بزدار کو پنجاب پر مسلط کردے،بلاول بھٹو

    adminadminدسمبر 28, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سکھر: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات میں لاہور کے پاس کوئی اور آپشن بھی ہونا چاہیے اسی لیے تخت لاہور سے لڑنے کا فیصلہ کیا، نہیں چاہتے پھر کوئی کھلاڑی آئے اور کسی بزدار کو پنجاب پر مسلط کردے، کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں ہم آٹھ فروری کو بڑا سرپرائز دیں گے۔

    سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی پی کی انتخابی مہم جاری ہے عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے، ہم نے گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے۔

    انہوں نےمزید کہا کہ گھوٹکی میں پی پی اچھے نتائج دے گی، ہم نے بی بی شہید کی برسی پر دس نکاتی منشور پیش کیا ہے موقع ملتا تو اس پر ضرور عمل کریں گے،عوام ہمارے ساتھ ہیں ہم آٹھ فروری کے انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔

    بلاول نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کاغذات نامزدگی کون چھین رہا ہے اور کہاں چھینے جارہے ہیں جو چھین رہے ہیں وہ جواب دیں، ہم نے تخت لاہور سے الیکشن لڑںے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لاہور کے پاس اور بھی کوئی آپشن ہونا چاہیے ہم نہیں چاہتے پھر کوئی اور کھلاڑی آئے اور کسی بزدار کو پنجاب پر مسلط کردیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی پہلے بھی مذمت کی تھی اور اب بھی مذمت کرتا ہوں لیکن کیا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اپنے موقف کو تبدیل کیا؟ سب سے پہلے عمران خان کو اپنے کیے کی توبہ کرنی چاہیے تحریک انصاف کو اپنے اقدامات کی معافی مانگنی چاہیے۔

    اس موقع پر انہوں نے گزشتہ روز پیش کیے گئے دس نکات دوبارہ دہرائے اور کہا کہ کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق پر مکانات تعمیر کرکے دیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانسداد دہشتگری عدالت کاخدیجہ شاہ کو رہاکرنے کا حکم
    Next Article توشہ خانہ ریفرنس ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.