تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، دفترخارجہ
    پاکستان

    بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، دفترخارجہ

    adminadminدسمبر 28, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، دفتر خارجہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ پر تبصرہ نہیں کرے گا۔پاکستان اور روس کے تعلقات وقت کیساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ رواں برس سفارتی لحاظ سے پاکستان کے لیے اہم رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سال 2023 پاکستان کی سفارت کاری کے لیے بہت مثبت رہا، پاکستانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر مملکت نے کئی ممالک کے دورے کیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کئی ممالک کے کامیاب دورے کیے، اسی طرح سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کئی ممالک کے دورے کیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے پلوامہ حملے میں بھارتی کی جانب سے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، دفتر خارجہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ پر تبصرہ نہیں کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ جموں اینڈ کشمیر مسرت عالم گروپ پر بھارتی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ پانچوی سیاسی جماعت ہے جس پر بھارت نے پابندی عائد کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسرت عالم کی قید میں 20 سال کا اضافہ کیا گیا ہے، بھارت تمام حریت رہنماوٴں کو رہا کرے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے سال 2023 میں 6 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے دیئے، اس سال پاکستان نے 400 بھارتی قیدیوں کو رہا بھی کیا۔

    ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ 2023 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن بھی شروع کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیسکو افسران کو مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ معطل
    Next Article اسرائیل کی غزہ میں بڑھتی جارحیت امدادی سامان کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہے،اقوام متحدہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.