تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہانیہ عامر کو "زارا” کا لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
    فن و فنکار

    ہانیہ عامر کو "زارا” کا لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

    adminadminدسمبر 25, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو انٹرنیشنل فیشن برانڈ ’زارا‘ کا لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

    ہانیہ عامر نے عیسائی برادری کی عید کرسمس کے موقع پر معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ’زارا‘ کا بولڈ لباس زیب تن کیا جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں ہانیہ عامر فیشن برانڈ ’زارا‘ کے سُرخ رنگ کے بولڈ لباس میں ملبوس کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

    ہانیہ عامر نے جیسے ہی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تو صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُنہیں اسرائیل کا حامی کہنا شروع کردیا۔

    مومنہ ادریس نامی صارف نے کہا کہ “ہانیہ نے زارا کا لباس پہن کر ثابت کردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہیں”۔

    ایک صارف نے کہا کہ “یہ لباس زارا کا ہے، اگر آپ سب فلسطین کے ساتھ ہیں تو ہانیہ عامر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے انہیں اَن فالو کریں”۔

    مسکان نامی صارف نے سوال کیا کہ “کیا آپ واقعی میں مسلمان ہیں؟”

    کنزیٰ نامی صارف نے کہا کہ “یہ لباس زارا کا ہے، براہ کرم! ایسے برانڈ کی تشہیر نہ کریں جس میں انسانیت نہ ہو”۔

    ماورا نامی صارف نے کہا کہ “غیرمسلم بھی زارا کا بائیکاٹ کررہے ہیں تو پھر آپ کیوں نہیں کرسکتیں؟”

    سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ہانیہ عامر کو فیشن برانڈ ’زارا‘ کا لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں عیسائیوں کا تہوار کرسمس منانے پر بھی اداکارہ پر کڑی تنقید کی۔

    خیال رہے کہ معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ’زارا‘ (zara) کی نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا تھا۔

    اس شوٹ میں معصوم فلسطینیوں کا مذاق اڑایا گیا تھا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔

    فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے تھے۔

    فیشن برانڈ کا تشہیری فوٹو شوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی تھی جس کے بعد فیشن برانڈ ’زارا‘ نے منتازعہ فوٹو شوٹ پر معذرت کرلی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہماری دھڑکنیں بیت اللحم کے ساتھ ہیں ،پوپ فرانسس
    Next Article آئل سپلائی پائپ لائن آتشزدگی ،آگ پر قابوپالیاگیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.