تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ایڈز کا زیادہ شکار ہونے لگیں
    امریکہ

    لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ایڈز کا زیادہ شکار ہونے لگیں

    adminadminدسمبر 24, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سان فرانسسكو: یونیسیف کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوجوان لڑکوں کے مقابلے میں نوجوان لڑکیاں ایڈز کا زیادہ شکار ہوتی ہیں اور یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں دنیا بھر میں تقریباً 98,000 نوعمر خواتین میں ایچ آئی وی وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ مزید برآں دنیا بھر میں ہر روز 10 سے 19 سال کی عمر کے درمیان 384 خواتین ایچ آئی وی سے متاثر ہوتی ہیں۔

    میڈیسن کی ایک پروفیسر اور سان فرانسسکو میں یو سی ایس ایف جنرل ہسپتال میں ایچ آئی وی، متعدی امراض اور گلوبل میڈیسن ڈویژن کی ایسوسی ایٹ چیف، ڈاکٹر مونیکا گاندھی نےاس حوالے سے بتایا کہ ثقافتی اور اقتصادی عوامل کا امتزاج خواتین کے ایچ آئی وی کیسز کی بڑھتی تعداد کی بنیادی وجہ ہے جو لڑکیوں کو زبردستی جنسی تعلقات کے لیے انتہائی غیر محفوظ بنادیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں معاشی حالات بھی شامل ہیں جن کی وجہ سے نوجوان لڑکیاں پیسے یا خوراک حاصل کرنے کے لیےجنسی تعلق قائم کرتی ہیں۔

    دوسری جانب ٹینییسی میں وینڈربلٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں محکمہ صحت پالیسی کے پروفیسر اور متعدی امراض کے شعبہ میں طب کے پروفیسر ڈاکٹر ولیم شیفنر نے کہا کہ ایڈز سے متاثر خواتین کی بڑھتی سطح کیلئے پدرانہ سماج بھی قصور وار ہے۔ دنیا بھر میں خواتین کی قدر مردوں کے مقابلے میں کم سمجھی جاتی ہے اس لیے جانچ اور علاج ان کے لیے اتنا دستیاب نہیں جتنا مردوں کے لیے ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ مرد اکثر خواتین سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ مرد اپنا انفیکشن ان خواتین تک پہنچاتے ہیں اور پھر ان خواتین کو اپنا ٹیسٹ کرانے کا موقع بھی نہیں ملتا جس بنا پر انکا اتنا جامع علاج نہیں کیا جاتا جتنا کہ مردوں کا ہوتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکی لائبریری کو 89 سال بعد کتاب واپس مل گئی
    Next Article سال 2023،پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ کمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.