نئی دہلی:بھارت میں الیکشن قریب آتے ہی مودی حکومت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا بڑھ گیا۔
سرن کوٹ میں بھارتی فوج پر حریت پسندوں کے حملے کا الزام مودی سرکار نے پاکستان پر لگا دیا۔مودی سرکار کا انتخابات جیتنے کا آزمودہ بھونڈا منصوبہ منظرِ عام پر آگیا
ماہرین کے مطابق پونچھ کا علاقہ سرن کوٹ بھارت میں ایل او سی سے 15 سے 20 کلومیٹر اندر ہے۔
’را‘ کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس اور گودی میڈیا نے پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگانا شروع کر دیا۔ رواں سال مودی سرکار متعدد پاکستان مخالف فالس فلیگ آپریشن کر چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد پاکستان مخالف جذبات ابھار کر انتخابات میں ہمدردی حاصل کرنا ہے۔ 25 جنوری کو ریپبلک ڈے سے قبل فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا گیا۔
26 اپریل کو راجوڑی میں جی 20 اجلاس کے دوران پاکستان مخالف فالس فلیگ آپریشن کیا گیا۔ 21 مئی کو پونچھ، 14ستمبر کو اننت ناگ، 28 اکتوبر کو نیلم میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پر الزام لگایا۔
5 اکتوبر کو بھارتی میڈیا نے راجوڑی میں دہشتگرد حملے اور پاکستان پر معاونت کا الزام لگایا۔ حقیقت میں بھارتی میجر نے فائرنگ سے 5 بھارتی فوجی مار دیے تھے۔
ماہرین کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کے سبب مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔