واشنگٹن: حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے سے دماغ کی جسامت سکڑ جاتی ہے۔
واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین نے اپنی حالیہ مطالعے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، ان میں ایک عرصے کے بعد دماغ کا سائز چھوٹا ہوجاتا ہے۔
کم حجم کا دماغ کئی ذہنی و علمی صلاحیتوں کے مسائل سے منسلک ہے جیسے کہ ڈیمنشیا اور الزائمر وغیرہ۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگرچہ سگریٹ نوشی چھوڑنے سے مزید نقصان سے بچا جاسکتا ہے تاہم دماغ کا جو حصہ ختم ہوچکا ہے، وہ دوبارہ پیدا نہیں ہوسکتا۔
سگریٹ نوشی کے پھیپڑوں سے متعلق نقصانات کے بارے میں تو ماہرین کو علم تھا تاہم اس کے دماغ پر کیا اثرات ہوتے ہیں، اس حوالے سے ماہرین کو بہت کم علم تھا۔
مطالعے کے نتائج حال ہی میں بائیولوجیکل سائکاٹری: گلوبل اوپن سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔