تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہمارے امیدواروں کو میدان میں ہی اترنے نہیں دیا جارہا، بیرسٹر گوہر خان
    سیاست

    ہمارے امیدواروں کو میدان میں ہی اترنے نہیں دیا جارہا، بیرسٹر گوہر خان

    adminadminدسمبر 20, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف امپائر کے ساتھ ہمیشہ مل کر ساتھ کھیلتے ہیں، اس بار ہمارے امیدواروں کو میدان میں ہی اترنے نہیں دیا جارہا ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں۔ اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی کے سیکرٹری سے ان کے کاغذات نامزدگی چھینے گئے ہیں۔ اگر لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے تو صاف و شفاف الیکشن کا تاثر ختم ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کل کاغذات نامزدگی دستخط کرائیں گے۔ مجھے آج جیل میں سادہ کاغذ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ الیکشن کمیشن یقینی بنائے کہ الیکشن صاف و شفاف ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

    بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف امپائر کے ساتھ ہمیشہ مل کر ساتھ کھیلتے ہیں، اس بار ہمارے امیدواروں کو میدان میں ہی اترنے نہیں دیا جارہا۔ ہمارا ہمیشہ مطالبہ رہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔ ہم نہیں چاہتے کہ اس وقت الیکشن کمشنر کو ہٹایا جائے نہ ہمارا یہ مطالبہ ہے۔ہمیں خدشہ ہے کہ اگر ہمارے لوگوں کو روکا گیا تو حالات خراب ہو جائیں گے۔ ہم نہیں چاہتے حالات خراب ہوں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت چل رہی ہے، اس میں مزید وقت بھی لگ سکتا ہے۔

    دوسری جانب بیرسٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کچھ پیغامات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ پورے پاکستان سے افسوس ناک خبریں آرہی ہیں۔ جہاں جہاں سے ہمارے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے جارہے ہیں ان سے کاغذات چھینے جارہے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے اس معاملے پر عدالتوں میں جائیں۔امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننا فری اینڈ فیئر الیکشن کی عکاسی نہیں ہے۔

    بیرسٹر علی ظفر کے مطابق ہم الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ الیکشن سے ہی ملک میں استحکام ممکن ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کو بلے کو نشان نہیں دیا گیا اسے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان پر فیصلہ کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے جلد آنا ہے۔ امید ہے ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسال 2024میں کتنی چھٹیاں ہوں گی، اعلامیہ جاری
    Next Article بنگلہ دیش نے گارمنٹس کی برآمد میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.