لوئردیر:جماعت اسلامی کے مرکزی امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بروقت شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، اگر انتخابات بروقت نہ ہوئے تو ملک انارکی کی طرف چلا جائے گا۔
جندول خزانہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس وقت معیشت تباہ حال ہے اور پاکستان میں بیروزگاری عام ہے، ملک کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ 8 فروری کو انتخابات کا انعقاد ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بروقت شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، ملکی استحکام کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، جو لوگ الیکشن کو ملتوی کرنے کی تجویز دے رہے ہیں وہ اس ملک کو اندھیروں کی جانب دھکیل رہے ہیں۔