تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سائفر کیس ، استغاثہ کی درخواست منظور ، ان کیمرہ ٹرائل کا حکم
    پاکستان

    سائفر کیس ، استغاثہ کی درخواست منظور ، ان کیمرہ ٹرائل کا حکم

    adminadminدسمبر 14, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی :آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں کے استغاثہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کیمرہ ٹرائل کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ملزمان کے اہل خانہ کو ٹرائل کی کارروائی کے دوران کمرہ عدالت میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے افیشل سیکرٹ ایکٹ سیکشن 14 کے تحت ٹرائل خفیہ رکھنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست پر دلائل دیتے ہوئے پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے موقف اپنایا کہ سیکشن چودہ اے کے تحت سماعت ان کیمرہ ہونی چاہیے۔ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بنایا گیا ہے اسی وجہ سے ان کیمرہ سماعت ضروری ہے۔ سیکشن چودہ اے کے مطابق حالات و واقعات کے تناظر میں ٹرائل کو خفیہ رکھنے کا کہا گیا ہے۔

    موجودہ کیس کے حالات و واقعات بھی تقاضا کرتے ہیں کہ جیل ٹرائل ان کیمرہ ہو۔ جب سائفر ایک سیکرٹ تھا تو سماعت بھی ان کیمرہ ہونی چاہیے۔ رضوان عباسی نے کہا کہ چارج فریم ہو چکا ہے، اب شہادت ریکارڈ ہونی ہے، چاہتے ہیں کہ شہادتیں ریکارڈ کرتے وقت سیکریسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے موقف اپنایا کہ ہم نے پہلے ہی ان کیمرہ سماعت اور جیل سماعت کا نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر اوپن ٹرائل کا حکم دیا تھا۔ ہمیں علم نہیں تھا کہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، ہمیں بعد میں میڈیا سے علم ہوا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ سماعت کے دوران کدھر تھے کہ آپ کو نہیں پتہ چلا؟ چارج سب کے سامنے فریم ہوا تھا۔ بیرسٹر تیمور ملک نے موقف اپنایا کہ عدالت سائفر کیس ٹرائل کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات نظر انداز نہیں کر سکتی۔

    دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ان کیمرہ ٹرائل کے حوالے سے استغاثہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست منظور کرلی اور قرار دیا کہ سائفر کیس کی آئندہ سماعت ان کیمرہ ہوگی تاہم ملزمان کے اہل خانہ کوٹرائل کی کارروائی دیکھنے اور سننے کی اجازت ہوگی۔ عدالت نے سائفر کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشوکت صدیقی کیس،سپریم کورٹ نے دیگر افراد کو فریق بنانے کیلئے ایک دن کی مہلت دیدی
    Next Article چوہدری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.