تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے،بلاول بھٹو
    سیاست

    ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے،بلاول بھٹو

    adminadminدسمبر 13, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ کل کا واقعہ اس کی ایک مثال ہے۔ اس ایک فیصلے نے پاکستان کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔اس ایک فیصلے کی وجہ سے پولیس،فوج اور عوام متاثر ہورہے ہیں جب ملک مشکل میں ہے تو ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر ایک ہوکر چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

    ہائی کورٹ بار میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے، ہم سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اس کا مقابلہ کوئی ایک جماعت نہیں کر سکتی۔ اگر ہم آپس میں لڑتے رہیں گے تو دشمن اس کا فائدہ اٹھاتا رہے گا۔جب ملک مشکل میں ہے تو ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر ایک ہوکر چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختون خوا کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں۔ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا اور دنیا تسلیم کررہی تھی کہ پاکستان نے دہشتگردی کے پر قابو پالیا ہے، لیکن پھر پارلیمان سے پوچھے بغیر سنگین دہشتگردی میں ملوث افراد کو جیل سے نکالا گیا۔ جب افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو پھر ان لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے یہاں آنے دیا گیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل کا واقعہ اس کی ایک مثال ہے۔ اس ایک فیصلے نے پاکستان کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔اس ایک فیصلے کی وجہ سے پولیس،فوج اور عوام متاثر ہورہے ہیں۔ اے پی ایس کے شہدا کو بتانا چاہیے کہ ان کے خون کا سودا کس نے کیا اور کیسے کیا۔

    سپریم کورٹ میں ہونیو الی گزشتہ روز کی سماعت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس کے لیے سپریم کورٹ گیا، چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا شکریہ کہ انہوں نے اس کیس پر ہمیں موقع دیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ تاریخ کو درست کیا جائے۔ جو لوگ اس جرم میں ملوث ہوں ان سب کو بے نقاب ہونا چاہیے۔ یہ ایک موقع ہے کہ ہم پاکستان کو اس بحران سے نکال سکیں۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس کی کسی جج نے مثال نہیں دی، ایک آمر نے اپنی مرضی کا فیصلہ کیا۔ ایک آمر نے اس وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا، جس نے آئین پاکستان دیا، ایٹم بم بنایا۔ جب فلسطین کے خلاف اس وقت ظلم ہورہا تھا تو ذوالفقار علی بھٹو نے عرب ممالک کو سمجھایا کہ تیل آپ کی طاقت ہے۔ اس وقت امریکا پاکستان کے وزیراعظم کو کہتا ہے کہ ہم آپ کو مثال بنائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ضیا الحق سے خانہ کعبہ میں یاسر عرفات اور شاہ فیصل نے حلف لیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ماریں گے نہیں، لیکن اس شخص نے ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا۔ پی ٹی آئی والے بھٹو کے نعرے لگانے پر ہنستے تھے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس دروازے کو ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے کہ کسی جج کو استعمال کرکے کسی کیخلاف فیصلہ لیا جائے۔ریفرنس میں ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دلانے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے وکلا سے کچھ سوال ہیں۔ کیا عدالت کسی کا قتل کرسکتی ہے؟۔قتل تو قتل ہے اور اس کا انصاف مانگنا ہرکسی کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ جب جج کہتا ہے کہ میں نے ڈیم بنانا ہے تو اس وقت سوال اٹھانے والا کون تھا۔ کیا کسی چیف جسٹس کا یہ حق ہے کہ وہ جس شہر سے ہوں اور کہیں کہ میں اس شہر کو دوبارہ کھڑا کروں گا؟۔ جب کراچی میں غریبوں کے گھر اجاڑے جارہے تھے تو اس وقت قانونی سوال کیا تھا۔ جب چیف جسٹس ٹماٹر کی قیمت مقرر کریں گے تو اس وقت قانونی سوال کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں 18 ماہ اس ملک کا وزیر خارجہ رہا ہوں، خود دیکھا ہے کہ کتنا پوٹینشل موجود ہے۔ تقسیم نفرت اور انا کی سیاست کو دفن کردیا جائے تو یہ ملک ایک مضبوط ملک بنے گا۔اگر ہم دنیا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو عوام سے وعدہ ہے کہ یہ ملک ترقی کرے گا اور ایسی ترقی کہ پڑوسیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ دبئی کو خیبرپختونخوا کے بھائیوں کے خون پسینے نے دبئی شہر بنایا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت، بے روزگاری، مہنگائی کا مقابلہ ہم کر سکتے ہیں، لیکن اگر ہم نے آپس میں لڑنا ہے تو پھر یہ مسائل ختم نہیں ہوسکتے۔ عمران خان اس لیے ناکام رہا کیوں کہ اس وقت پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے تھے۔ 20 سال پہلے ایک ملازم کا تنخواہ پر گزارہ ہوسکتا تھا آج اس کی تنخواہ ڈبل ہو تو بھی اس کا گزارہ مشکل ہو رہا ہے۔ جب لوگوں کو محنت کا صلہ ملے گا تو پھر ملک ترقی کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ لے کر معاشی مواقع پیدا کریں گے۔ حکومت جب پبلک سیکٹر میں انویسٹمنٹ کرے گی تو پھر ترقی ہوگی۔ کلائمیٹ چینج ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ خیبرپختونخوا سے لے کر سندھ تک سیلاب سے متاثر ہوتا ہے۔ بجلی کے مسائل سے پورا پاکستان گزر رہا ہے۔ جو سیاستدان کہتا ہے میں نے لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے تو دیہات کے لوگ سوچتے ہیں کہ یہ کون سا پاکستان ہے جہاں لوڈشیڈنگ نہیں تھی۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے سندھ میں بے نظیر مزدور انکم سپورٹ کارڈ متعارف کروایا۔ سندھ میں 20 لاکھ گھر بنوا رہا ہوں، یہ گھر غریبوں کے لیے ہوں گے۔ پاکستان بھر میں 30 لاکھ خاندانوں کو گھر بنوا کر دیں گے۔ سندھ میں غریب عوام کے لیے پیپلز پارٹی نے ہر پلیٹ فارم پر سہولیات فراہم کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر اور کچی آبادی میں رہنے والے لوگ بھی اب اپنے گھر کے مالک بن گئے ہیں۔ غریب عوام کو کاروبار میں بھی مدد فراہم کی جارہی ہے تاکہ ان کو مستقبل میں مشکلات کاسامنا نہ ہو۔ اسپتالوں میں امراض قلب سمیت دیگر طبی سہولیات عوام کو فراہم کر رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانتقام نہیں چاہتا، حساب لینا تو بنتا ہے،نواز شریف
    Next Article غیر قانونی افغانوں کی وطن واپسی سے متعلق معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کوارسال
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.