تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قوم جاننا چاہتی ہے ترقی کا سفر کیوں رُکا،نواز شریف
    پاکستان

    قوم جاننا چاہتی ہے ترقی کا سفر کیوں رُکا،نواز شریف

    adminadminدسمبر 11, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی سمیت ملک کے مسائل ختم کیے، قوم جاننا چاہتی ہے ترقی کا سفر کیوں رُکا، ہم نے ملک کے ساتھ بڑی زیادتی کی ہے، شاید اس ازالے کا وقت اب آ رہا ہے، اگر ازالہ چاہتے ہیں توپھرہمیں اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا۔

    اٹک، جہلم، ملتان اور چکوال سے (ن) لیگ کی ٹکٹ کے امیدواروں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسحاق ڈار، شہاز شریف، مریم نواز، احسن اقبال اور دیگر رہنما کثیر تعداد میں موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بہت عرصے بعد رابطہ ہوا، جنہوں نے رابطہ تڑوایا ان کا بھی شکریہ کہ انہوں نے نجانے ایسا کام کیوں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک بہت پیچھے چلا گیا، اللہ تعالیٰ ملک کی حفاظت فرمائے، دنیا بہت آگے چلی گئی، ہم دیکھتے دیکھتے پیچھے رہ گئے ہیں، ہمیں افسوس کرنا چاہئے کہ ہم کیوں دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں، یہ ملک بہت امیدوں کے ساتھ بنا تھا۔

    نوازشریف نے کہا کہ 2017ء میں ہماری حکومت میں مزدور، کسان خوش تھے، پاکستان بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا، ملک میں موٹرویز بن رہی تھیں، جب ہم نے اقتدارسنبھالا تو 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی، ہم نے ملک کو خوشحالی کی ڈگر پر ڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ 2018ء میں سب کہہ رہے تھے الیکشن ہوئے تو (ن) لیگ دوبارہ الیکشن جیتے گی، سارا کچھ دوبارہ اپ ڈاؤن ہو گیا، کیوں ہوگیا، قوم جاننا چاہتی ہے ملک کےساتھ ایسا کیوں ہوا، مہنگائی اتنی ہے لوگ سبزیاں، دال تک نہیں خرید سکتے، ایسا حال تو پاکستان کا پہلے کبھی نہیں دیکھا، دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہم بیرون ملک سے چیزیں منگواتے ہیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ پارٹی کی کوشش ہے سب کو میرٹ پر ٹکٹ ملیں، ہمیں اپنی ذات سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کرنا ہو گی، ملک نے کافی مشکلات کا سامنا کیا، قوم پریشانی کے عالم میں ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے، آئندہ اگر اللہ ہمیں حکومت عطا فرماتا ہے تو پہلے سے زیادہ اچھا کام کریں گے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی، گوشت، آٹا، چینی بہت مہنگی ہو چکی ہے، آج کل مہنگائی کے دور میں 40 سے 50 ہزار کمانے والے خاندان کا بجلی کا بل دینا مشکل ہو گیا ہے، اگر آپ الیکشن جیتتے ہیں تو یہ ذمہ داری آپ کے کندھوں پر آئے گی، اپنی کمر ابھی سے باندھ لیں۔

    نواز شریف نے کہا کہ قوم کے لیے اچھا وقت آئے گا تو ہم سب خوش ہوں گے، پاکستان خوشحال ہو گا تو ہر بندہ خوش ہو گا، خوشحال پاکستان بہت ہی ضروری ہے، آپ سب کا مقصد ایک ہی ہونا چاہئے کہ عوام خوشحال ہو۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنگران وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
    Next Article جسٹس اعجاز الاحسن کا سپریم کورٹ کو خط، بینچز تشکیل پر سوالات اٹھا دیئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.