تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کی بیٹی کی فلم کا مذاق اُڑانے پر معذرت کر لی
    فن و فنکار

    روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کی بیٹی کی فلم کا مذاق اُڑانے پر معذرت کر لی

    adminadminدسمبر 11, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم “دی آرچیز” سے متعلق منفی پوسٹ لائک کرنے پر معافی مانگ لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ڈیبیو فلم “دی آرچیز” سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں فلم کے تمام اسٹارز کی اداکاری کا مذاق اُڑایا گیا تھا۔

    اس پوسٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین نے لائک کیا اور تبصرے کیے تو وہیں معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اس پوسٹ کو لائک کردیا تھا جس کے بعد اداکارہ پر کڑی تنقید کی گئی۔

    تاہم، تنقید سے تنگ آکر روینہ ٹنڈن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک معافی نامہ جاری کیا تھا، اداکارہ نے کہا تھا کہ “میں نے غلطی سے پوسٹ لائک کردی تھی، مجھے دراصل معلوم ہی تھا کہ پوسٹ کس بارے میں ہے”۔

    روینہ ٹنڈن نے کہا کہ “اسکرولنگ کرتے ہوئے غلطی سے پوسٹ لائک ہوگئی، میری اس غلطی کی وجہ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں”۔

    اداکارہ نے یہ اسٹوری کچھ دیر کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ سے ڈیلیٹ کردی، تاہم اُن کے معافی نامے کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ 7 دسمبر کو ریلیز ہونے والی “دی آرچیز”، دراصل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا کی ڈیبیو فلم ہے۔

    فلم ’دی آرچیز‘ کے ہندی ورژن میں سہانا خان نے ’ورونیکا‘، اگستیا نندا نے ’آرچی‘، خوشی کپور نے ’بیٹی کوپر‘، اور ودانگ رائنے نے ’روجی‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاداکارہ حنا بیات نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے والوں کو جاہل قرار دے دیا
    Next Article کچھ ایسے راز ہیں جن سے ابھی تک نوعِ انساں ناواقف
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.