پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے لیکن مولانا فضل الرحمان صدر مملکت نہیں بن سکیں گے۔کراچی سے جاری بیان میں منظور وسان نے کہا کہ نیا سال ملک اور سیاست کے لیے 2023ء سے بہتر ہوگا، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے بعد وزیراعظم بلاول بھٹو یا نواز شریف ہوں گے، ن لیگ اور پی پی میں اتحاد نہیں ہوگا بلکہ ان کا الیکشن میں سخت مقابلہ ہوگا۔