تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی
    سیاست

    پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی

    adminadminدسمبر 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے آئندہ عام انتخابات کیلئے سندھ میں امیدواروں کے نام فائنل کرلیے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ نے سندھ سے قومی و صوبائی نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حیدرآباد، جیکب آباد، سانگھڑ اور شکارپور کے کچھ علاقوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب بعد میں ہوگا۔

    پارلیمانی بورڈ نے سندھ سے قومی اسمبلی کے 61 اور صوبائی اسمبلی کے 130 امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے۔ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پیپلز پارٹی باضابطہ طور اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی معمر سیاستدان سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی اب انتخابی سیاست سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ قائم علی شاہ کے صاحبزادے اسد علی شاہ نے خیرپور سے صوبائی نشست کیلئے درخواست دی ہے۔

    قائم علی شاہ کو پارٹی رہنمائوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ فعال انتخابی سیاست سے ریٹائر ہوجائیں اور پارٹی قیادت کی اجازت سے سینیٹ کیلئے درخواست دے دیں۔

    حال ہی میں پی پی پی میں شامل ہونے والے گھوٹکی سے سردار علی گوہر مہر، لاڑکانہ سے انڑ خاندان اور شکارپور سے مہر خاندان کو ٹکٹ ملے گی۔

    آئندہ عام انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے کئی نئے چہرے میدان میں اتارے گی، اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی پارلیامانی بورڈ نے مٹیاری سے مخدوم فخرالزمان اور ٹنڈو محمد خان سے خرم کریم سومرو کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے دونوں امیدوار پہلی مرتبہ صوبائی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی میں آنے شہریار شر اور اسلم ابڑو کو ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پیپلز پارٹی پارلیامانی بورڈ آئندہ چند روز میں میرپور خاص ڈویڑن، دادو، حیدرآباد، بدین اضلاع اور دیگر شہروں کے امیدواروں کا بھی فیصلہ کرلے گا۔

    کراچی ڈویژن سے امیدواروں کا انتخاب آصف زرداری کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری خیبر پختونخواہ کے دورے پر ہونے کے باعث وڈیو لنک کے ذریعی پارلیمانی بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبرطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ کا لباس پر تنقید کرنے والوں کو واشگاف جواب
    Next Article اسرائیل فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنے کی تیاری کر رہا ہے،اقوام متحدہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.