تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایک جیل سے نکلنے کیلئے، دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو
    سیاست

    ایک جیل سے نکلنے کیلئے، دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

    adminadminدسمبر 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوہاٹ:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔پیپلز پارٹی اشرافیہ کی نہیں، غریبوں، مزدوروں اور سفید پوش طبقے کی نمائندگی کرتی ہے، ہم روایتی اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر کے خدمت کی سیاست کا آغاز کریں گے۔

    کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی معاملات ٹھیک نہیں یہاں دہشت گرد پھر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ فیصلہ تو ہو گیا ہے خیبر پختون خوا میں تو کسی اور کو وزیرِ اعلیٰ بنانا ہے، میں نے کہا کہ جیالے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں، پی پی کے جیالے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کنونشنز کے سلسلے بہت کامیاب ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی موجود ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول ابھی نہیں آیا، پیپلز پارٹی کے جیالے ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار ہیں، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوامی سیاست اور پسماندہ علاقوں کے مظلوم عوام کی نمائندگی کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غربت کا مقابلہ کیا ہے، کمزور طبقے کی نمائندگی کی ہے، ہمارا کوئی سیاسی مخالف نہیں، کوئی کھلاڑی یا کوئی اور ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا، ہمارا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں، بے روزگاری، مہنگائی اور غربت سے ہے، میں اور میری پارٹی تین نسلوں سے یہی جدوجہد کرتے آ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں، پیپلز پارٹی اشرافیہ کی نہیں، غریبوں، مزدوروں اور سفید پوش طبقے کی نمائندگی کرتی ہے، ہم روایتی اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر کے خدمت کی سیاست کا آغاز کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ہم کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صحت کی مفت سہولت ملک کے ہر گھر میں ہو، ہم چاہتے ہیں پختونخوا کے ہر ضلع میں این آئی سی وی ڈی کی طرح مفت علاج کی سہولت ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ ریاست عوام کو مفت علاج کی سہولت پہنچا سکتی ہے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت بنا رہی ہے، حکومت بنا کر عوام کو ان کا حق دیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ پوری دنیا کو بتایا جائے گا کہ مسلم امہ کے لیڈر کو پھانسی پر کیوں چڑھایا گیا، ہم عوام پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے قائد نے سکھایا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف نے 18ویں ترمیم پر عمل درآمد نہیں کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانتخابی شیڈول جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن
    Next Article آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورہ پر امریکا روانہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.