تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نواز شریف 3 بار وزیراعظم بن کر ناکام ہوئے، چوتھی بار کیا تیر ماریں گے،بلاول بھٹو
    سیاست

    نواز شریف 3 بار وزیراعظم بن کر ناکام ہوئے، چوتھی بار کیا تیر ماریں گے،بلاول بھٹو

    adminadminدسمبر 9, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لوئر دیر: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 3 بار وزیراعظم بن کر ناکام ہوئے، چوتھی بار کیا تیر ماریں گے؟نواز شریف کو چوتھی بار آکر بھی اپنے لانے والوں سے ہی لڑنا ہے۔

    لوئر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں نوازشریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےکہا کہ جو تین بار وزیراعظم بن کر فیل ہو چکا وہ چوتھی بار آکر کون سا تیر مارے گا، جن سے دو تہائی اکثریت مانگ رہے، وہ کہہ وہے ہیں کیسے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں وہی پرانی سیاست چلتی آرہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، سیاسی اختلاف رائے کی بجائے اب ذاتی دشمنیوں پر اتر آئی ہے، ایک جماعت کا ارادہ ہے کہ الیکشن جیت کر سیاسی مخالفین سے انتقام لے، دوسری جماعت کا بھی یہی ارادہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جتنا ظلم برداشت کیا وہ کسی نے نہیں کیا ، مگر ہم نے کبھی انتقام نہیں لیا، ہم نے عمران خان اور نواز شریف دونوں کو برداشت کیا، ہم صرف عوام کی خدمت کرتے ہیں اور اپنی انا اور ذاتی دشمنی کی سیاست نہیں کرتے، ہم اس نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنا چاہتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ذاتیات اور سیاسی انتقام کےلیے اپنا موقع ضائع کیا، ادھر رائیونڈ کا وزیراعظم تین بار تو وزیراعظم بن چکا ہے، اب کوشش میں ہے کہ اسے چوتھی بار سلیکٹ کیاجائے، جو شخص 3 بار فیل ہوا، وہ چوتھی بار آکر کون سا تیر مارے گا؟

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف 90 کی دہائی میں بھی آئی جے آئی کی صورت میں سیلیکٹ ہوئے تھے، تب بھی حکومت میں آکر وہی پرانی سیاست کی اور جو انہیں لے کر آئے تھا اسی سے لڑ پڑے اور نقصان عوام کا ہوا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ انہیں لانے والے ماضی بھول گئے اور دوسری بار وزیر اعظم بنایا مگر پھر دوبارہ انہی سے لڑ پڑا جنہوں نے انہیں دو تہائی اکثریت دلائی تھی، 10 سال کےلیے باہر جانا پڑا۔

    انہوں نےمزید کہا کہ ہم نے سوچا کہ میاں صاحب تیسری بار کچھ تبدیلی لائیں گے مگر پھر ایکشن ری پلے ہوا اور وہی پرانی عادتیں دہرائیں۔ پھر پوچھنا شروع ہوگئے مجھے کیوں نکالا؟ ایون فیلڈ سے اپنا انقلاب لارہے تھے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جو پہلے ان کو لائے تھے نواز شریف ان سے آج پھر دو تہائی اکثریت مانگ رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہاں سے دیں، ہمیں ابھی سے معلوم ہے کہ چوتھی بار آکر بھی انہوں نے وہی انتقامی سیاست کرنی ہے اور ان سے لڑنا ہے جو انہیں حکومت دلواتے ہیں، پھر چوتھی بار بھگتنا پڑے گا، وہ پنگا ان سے لے گا نقصان عوام کا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے کوئی اختلاف نہیں تھا، صرف یہ اختلاف تھا کہ سلیکٹ ہوکر کیوں آئے اور ملک پر مسلط کیوں کیا گیا، وہ مان لیں کہ آپ غلط تھا اور پی پی صحیح تھی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جو آپ کو جمہوریت پر یقین رکھنے کا کہتی تھی، لیکن آپ نے بات نہیں مانی اور امپائر کی انگلی پر سیاست کرتے رہے، جس کا نقصان اب بھگت رہے ہیں، نواز شریف کو بھی یہی پیغام ہے کہ آپ کو تجربہ ہے، اپنے مؤقف سے نہ پھریں، ووٹ کی بے عزتی نہ کریں، سلیکشن کا شوق چھوڑیں۔

    انہوں نےمزید کہا کہ چوتھی بار اصل الیکشن تو لڑیں، 3 بار سلیکٹ ہوئے چیلنج کرتا ہوں ایک بار تو الیکٹ ہو کر آجائیں، میں بھی انہیں مان لوں گا، چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آنا چاہتے ہیں تو نہ میں مانوں گا نہ عوام مانیں گے، میں ہر سلیکٹڈ کا مقابلہ کروں گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاگر کوئی جاگیردار یا کسی اور کو ووٹ ڈالنے کا کہے تو انکار کردیں، سراج الحق
    Next Article نواز شریف پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود جیل میں ہے،مریم نواز
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.