تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکارہ اشنا شاہ کا فلسطین کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر شدید غصے کا اظہار
    فن و فنکار

    اداکارہ اشنا شاہ کا فلسطین کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر شدید غصے کا اظہار

    adminadminدسمبر 8, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے غزہ کے بچوں کو "کھانے کی طرح دکھنے والے کھلونے” دینے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی فضول مذاق قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فلسطینی صحافی نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں کھانے کی طرح دکھنے والے بچوں کے کھلونے ایک شاپر میں پیک ہیں۔

    ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی طرح دکھنے والے کھلونوں میں دودھ کا پیکٹ، چکن نگٹس، برگر، آئس کریم اور فرنچ فرائز پیک ہوئے ہیں۔

    فلسطینی صحافی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "اقوام متحدہ نے ہمارے بچوں کو اصلی کھانا دینے کے بجائے یہ کھانے کی طرح دکھنے والے کھلونے دیئے ہیں”۔

    صحافی کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اقوام متحدہ کی اس حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    اشنا شاہ نے کہا کہ "کیا کوئی اس بات کی تصدیق کرسکتا ہے کہ یہ انتہائی گھٹیا اور احمقانہ مذاق واقعی میں اقوام متحدہ کی طرف سے کیا گیا ہے”؟

    اداکارہ نے مزید کہا کہ "کیا یہاں کوئی مقابلہ ہورہا ہے کہ غزہ کے بچوں اور شہریوں کے ساتھ بدترین سلوک کرنے میں کون سی تنظیم سب سے زیادہ نیچے گر سکتی ہے”؟

    یاد رہے کہ غزہ میں لاکھوں افراد بجلی، پانی اور خوراک کے بغیر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے غزہ میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایف آئی اے کا شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط
    Next Article یشما گل نے مغربی لباس میں اپنے حسن کے جلوے بکھیر کردھوم مچا دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.