تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہوچکا ہے، مشیر وزیراعظم
    پاکستان

    پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہوچکا ہے، مشیر وزیراعظم

    adminadminدسمبر 6, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی فرحت حسین نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہوچکا، اب یہ معاملہ نجکاری کمیشن کے پاس ہے ۔

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت شہری ہوابازی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہواجس کی صدارت سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کی۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن فرحت حسین نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا پراسس اپریل میں شروع ہوگیا تھا جبکہ ستمبر کے آخر میں پی آئی اے کو مکمل طور پر نجکاری کمیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 22 ارب روپے پی آئی اے کا ہر مہینے کا ریونیو تھا، پی آئی اے پہلے بھی پی ایس او سے کریڈٹ پر فیول لے رہا تھا۔

    ملائیشیا میں کھڑے پی آئی اے کے جہازوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مشیر ہوابازی نے کہا ہمیں دونوں جہاز واپس مل چکے ہیں، ایک جہاز واپس آچکا ہے دوسرا 3 ہفتوں میں واپس آ جائے گا۔

    سیکرٹری نجکاری کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ 11 اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے فنانشل ایڈوائزر ہائیر کرنے کی اجازت دی، فنانشل ایڈوائزر نے دسمبر کے آخر میں سفارشات دینی ہیں، پی آئی اے کے 20 ارب کے ماہانہ آپریشنل اخراجات ہیں، پی آئی اے کا کمرشل بینکوں قرضہ 266 ارب روپے ہے۔

    قومی ائیر لائن کے سی ای اونے کہا پی آئی اے کے اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، سینیٹر افنان اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ لوگ پُراعتماد ہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری کر لیں گے جس پر سول ایوی ایشن حکام نے اثبات میں جواب دیا۔

    وزارت ہوابازی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ امریکا میں پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کی تزئین نو کا فیصلہ کیا ہے، اس ہوٹل کیلئے ہم جوائنٹ وینچر میں گئے ہیں۔ سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے دریافت کیا کہ اس وقت اس ہوٹل کا انتظام کس کے پاس ہے، جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہوابازی نے بتایا ایک کمپنی کو ہم نے دیا ہے، اس کا نام میں بھول رہا ہوں۔

    مشیرہوابازی نے کہا روزویلٹ ہوٹل کے معاملے پر کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مکمل تفصیلات فراہم کردی جائیں گی۔ مشیر ہوابازی نے مزید بتایا پی آئی اے کی 37 پراپرٹیز ہیں۔

    سیکرٹری ہوابازی نے بتایا کہ روزویلٹ کی 427 ملین ڈالر بک ویلیو ہے، ایک فنانشل ایڈوائزر کو ہائر کیا ہے، دو ماہ میں فنانشل ایڈوائزر اس کی اویلویشن کرکے دے گا، پی آئی اے پائلٹ لائسنس کا معاملہ کمیٹی میں زیرِ بحث آیا تو سیکرٹری ہوابازی نے پائلٹ لائسنس معاملہ پر کمیٹی کو بریفننگ ان کیمرہ کرنے کی استدعا کردی۔

    سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن نے کہا پائلٹس لائسنسگ معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ دینا چاہتے ہیں، جس پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہر چیز تو سامنے آچکی ہے کیا ابھی کوئی چیز باقی ہے؟، اگر آپ سمجھتے ہیں تو اس معاملہ کی حد تک کمیٹی کو ان کیمرہ کردیتے ہیں جس کے بعد چیرمین کمیٹی نے پائلٹس لائنسنسگ معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ کی اجازت دے دی اورپھر اس اجلاس کو ان کیمرہ کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں کو اجلاس سے نکال دیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپروڈیوسر و اداکارہ نوشین مسعود چل بسیں
    Next Article نواز شریف،چوہدری شجاعت کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.