کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ حکومت کا قرض اکتوبر 2023 کے اختتام پر 62 ہزار 482 ارب روپے ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے اکتوبر 2023 میں 191.4 ارب روپے قرض لیا ہے، اکتوبر میں حکومت نے 711.9 ارب مقامی قرض لیا جبکہ 520 ارب بیرونی قرض کی مد میں واپس لوٹائے ہیں۔
ایس بی پی کا کہنا ہے کہ اکتوبر 22 سے اکتوبر 23 کے دوران حکومت نے 12 ہزار 275 ارب روپے قرض لیا۔
30 جون 2024 تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائے گا، آئی ایم ایف
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2022 سے اکتوبر 2023 کے دوران حکومت نے 7 ہزار 853 ارب روپے مقامی قرض لیا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2022 سے اکتوبر 2023 کے دوران حکومت نے 4 ہزار 422 ارب روپے بیرونی قرض لیا۔
اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک سال میں حکومت کا قرض 20 فیصد بڑھا ہے، حکومت کا مقامی قرض اکتوبر 2023 تک 40 ہزار 409 ارب روپے ہے۔ حکومت کا اکتوبر 23 تک بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔