تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نیپرا نے ڈسکوز کی نااہلی اور بدیانتی کا پردہ چاک کر دیا
    پاکستان

    نیپرا نے ڈسکوز کی نااہلی اور بدیانتی کا پردہ چاک کر دیا

    adminadminدسمبر 5, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:مہنگائی سے ستائے بجلی صارفین کو بجلی کمپنیوں کی جانب سے 650 ارب سے زائد کا چونا وہ بھی صرف دو ماہ میں،، نیپرا نے ڈسکوز کی نااہلی اور بدیانتی کا پردہ چاک کر دیا صرف دو ماہ ڈسکوز نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد صارفین کو اوور بلنگ کی ،کس بجلی تقسیم کار کمپنی نے کتنے صارفین سے اوور بلنگ کی،انکوائری رپورٹ میں حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے۔

    بجلی صارفین سے تقسیم کار کمپنیوں کااوور بلنگ کااسکینڈل،نیپراکی انکوائری رپورٹ نے پردہ فاش کر دیا، صرف دو ماہ میں کروڑوں صارفین کو چھ سو پچاس ارب سے زائد کا ٹیکہ لگایا گیا۔۔

    نیپرا کی انکوائری رپورٹ کے مطابق اگست اور جولائی میں میپکو نے سب سے زیادہ صارفین سے اوور بلنگ کی ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جولائی میں57 لاکھ ماہ اگست میں 22 لاکھ 65 ہزار سے زائد بجلی صارفین کو اوور بلنگ کی جبکہ1 لاکھ 38 ہزار سے زائد صارفین کو بغیر میٹر ریڈنگ کی تصاویر کے بل بھیجے۔

    رپورٹ کیمطابق گجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ماہ جولائی میں 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد ماہ اگست میں 12 لاکھ کے قریب صارفین سے 30 دن سیزائد بل وصول کئے،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جولائی میں ساڑھے 8 لاکھ جبکہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ماہ جولائی میں 6 لاکھ 85 ہزار سے زائد صارفین کو زائد بل بھیجے۔

    لیسکو نے ماہ اگست میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد صارفین کو ایک ماہ سے زائد بل بھیجے جبکہ ماہ جولائی میں ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد اور ماہ اگست میں لیسکو نے ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد صارفین کو بغیر تصاویر کے بل بجھوائے گئے۔

    انکوائری رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جولائی میں 5 لاکھ 21 ہزار سے زائد ماہ اگست میں 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد صارفین کو 30 دن سے زائد بل بھیجے،کیسکو نے ماہ جولائی میں 1 لاکھ 16 ہزار 255 صارفین کو 30 دن سے زائد بل اور تمام 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد صارفین کو بغیر تصاویر والے بل بجھوائے، سیپکو نے ماہ اگست میں 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد صارفین سے اووربلنگ کی،اسی طرح سے کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی میں 77 ہزار سے زائد صارفین کو اور ماہ اگست میں 65 ہزار صارفین کو غلط تصاویر والے بل بجھوائے۔

    حکام کے مطابق 10 کی 10 سرکاری پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیاں تقریباً 890 ارب روپے کے لائن لاسز بجلی چوری کی وجہ سے 201 ارب روپے اور بلوں کی عدم ریکوری کے باعث387 ارب روپے کے نقصان کا باعث بن رہی ہے،جبکہ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے 589 ارب روپے کے نقصانات ہو رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعام انتخابات، وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز جاری کردئیے
    Next Article بھارتی ٹی وی شو ‘ سی آئی ڈی’ کے اداکار ممبئی میں انتقال کرگئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.