اسلام آباد:ملک بھرمیں عام انتخابات کے لئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ۔وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17.4ارب40کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17.4ارب40کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے جولائی 2023 میں 10 ارب روپے جاری کیے گئے۔
اعلامیہ کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے مختص کردہ 27.4ارب ڈالر کی مجموعی رقم فراہم کردی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے جب فنڈز درکار ہونگے انکی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزارت خزانہ پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن میں ملاقات بھی کی تھی۔