تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بجلی کمپنیوں پراووربلنگ ثابت ہو گئی ،نیپرا کا کارروائی کا فیصلہ
    پاکستان

    بجلی کمپنیوں پراووربلنگ ثابت ہو گئی ،نیپرا کا کارروائی کا فیصلہ

    adminadminدسمبر 4, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: نیپرا کی تحقیقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ( ڈسکوز ) کی جانب سے صارفین سے زائد وصولی ( اوور بلنگ) ثابت ہوگئی، نیپرا نے ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ کے معاملے پر نیپرا نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے زائد وصولی ثابت ہوگئی۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 30دن سے زائد بلنگ کرنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے، بلوں پر میٹر ریڈنگ کی تصویر بھی نہیں لگائی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خراب میٹر بروقت تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے ڈسکوز کی جانب سے ایوریج بل بھیجے گئے، جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین بالخصوص گھریلو اور کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی کے غلط اور زائد بلوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیپرا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاکھوں صارفین کو غلط ڈیٹیکشن بل بھیجے گئے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے جان بوجھ کر اس قسم کی بددیانتی کر رہی ہیں۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ڈسکوز کی ریکوری بھی کم رہی، ڈسکوز منظور شدہ ٹیرف کی شرائط و ضوابط کے مطابق بجلی کے بل وصول کرنے میں ناکام رہیں، نیز انہوں نے کنزیومر سروس مینول کی شقوں کی خلاف ورزی کی۔

    نیپرا کاکہنا ہے کہ اتھارٹی نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اتھارٹی نے ڈسکوز کو 30 دنوں میں خراب میٹروں کو جلد از جلد تبدیل کرنے اور غلط وصول کیے گئے بلوں کو صحیح کرنے کا حتمی وقت دیا ہے، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    اتھارٹی نے ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو ڈیفیکٹیومیٹرز پالیسی کے مطابق وقت پر تبدیل نہ کرنے پر نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کر لی ہے۔

    نیپرا کے مطابق صارفین کی جانب سےڈسکوز اور کے الیکٹرک کے خلاف جولائی اور اگست کے بلوں میں اوور بلنگ اور غلط میٹر ریڈنگ کرنے پر کثیر تعداد میں درخواستیں جمع کروائی گئی تھیں۔

    اتھارٹی نے اس معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے 3 سینئر افسران پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی اور کمیٹی کورپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    نیپرا کے مطابق کمیٹی نے صارفین کی شکایات کا جائزہ لیا اور متعلقہ ڈسکوز کے دفاتر کا وزٹ کر کے ایک جامع رپورٹ اتھارٹی کے لیے تیار کی گئی جس میں ڈسکوز کو قصوروار پایا گیا اور ان پر اووربلنگ ثابت ہوگئی۔

    نیپرا نے کمیٹی رپورٹ کو نیپرا کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین گرفتار
    Next Article احمد علی اکبر اداکارہ یمنیٰ زیدی کیساتھ رومانوی کردار ادا کرنے کے خواہشمند
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.