اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم ہونے پر کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں انہوں ںے آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، میں نے اپنے معاملات کو اللہ پر چھوڑا تھا اور آج اللہ نے مجھے سرخرو کیا، اس مالک کا بہت شکر ہے۔
ایک صحافی نے پوچھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جگہ اب بیرسٹر گوہر بن گئے ہیں تو اس پر کیا کہیں گے؟ تو نواز شریف نے کہا کہ بس یہی قدرت کا نظام ہے۔
بعد ازاں وہ اسحاق ڈار سے گلے ملے اور روانہ ہوگئے۔ فیصلہ سامنے آںے پر ن لیگی کارکنوں ںے عدالت کے باہر نعرے بازی شروع کردی اور وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگائے۔