کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی پہنچ گئے۔
بلاول بھٹو زرداری 4 روز بعد دبئی سے واپس وطن لوٹے ہیں، ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو بدھ کو کوئٹہ روانہ ہوں گے۔
کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری خطاب کریں گے۔