راولپنڈی:اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محسن علی خان 190ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کرکے واپس چلے گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب تحقیقاتی ٹیم کے پہلے رکن اپنی تفتیش مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محسن علی خان نے 190ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل میں سابق وزیراعظم سے اڑھائی گھنٹے تفتیش کی۔
نیب کی دوسری 2رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے،نیب کی دوسری ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کریگی۔